فرانس؛ حفظ و قرائت كے مقابلے منعقد ہوں گے

IQNA

فرانس؛ حفظ و قرائت كے مقابلے منعقد ہوں گے

18:26 - August 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2173182
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے شہر «مارسی(Marseille)» میں امسال ۲۴ اگست كو حفظ و قرائت قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوں گے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «pageshalal»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے مركز مسلمانان مارسی كے تعاون سے ماہ رمضان كی مناسبت سے منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
ان مقابلوں میں شركت كے لیے ناموں كا اندراج ۱۵ اگست سے شروع ہو چكا ہے ۔
اسی طرح مركز مسلمانان مارسی كے بقول ان مقابلوں میں شركت كے لیے سن و سال كی بھی كوئی قيد نہیں ہے ۔
سوره‌ شمس، قمر، مطففين اور نبأ كے حفظ كے مقابلے 4 سے 9 سال تك كے بچوں كے لیے ، سوره‌ جمعه، مزمل اور فجر 10 تا 16 سال كے نوجوانوں كے لیے، سوره‌ لقمان، قاف، رحمان اور قدر كا حفظ 17 سے 49 سال تك كی عمر كے افراد كے لیے ، سوره‌ سجده، حجرات، قيامت اور قدر كا حفظ 50 سال كے افراد كے لیے اور كل قرآن كی قرائت ہر عمر كے افراد كے لیے ان مقابلوں كے مختلف گروپس ہیں.
مركز مسلمانان مارسی نے اعلان كيا ہے كہ ان مقابلوں كے اختتام پر تين منتخب افراد كو ہر شعبہ میں خاطر خواہ انعام و اكرام سے نوازا جائے گا۔
845166
نظرات بینندگان
captcha