ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم سیٹلائٹ ٹی وی كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی عبد اللہ صالح كی مخالف يمنی جماعتوں نے صنعا يونيورسٹی میں ايك نشست كے بعد ۱۷ اگست كو انقلابی فورسز كی قومی شوری تشكيل دينے كی خبر دی ہے تاكہ يمن میں مستقل حكومت سازی كی جا سكے ۔
یہ انقلابی شوری ۱۴۳ اراكين پر مشتمل ہے كہ جن كا تعلق علی عبد اللہ صالح كی مخالف جماعتوں سے ہے اور یہ شورٰی بين الاقوامی طور پر خود كو يمن كے تنہا قانونی نمائندے كی حيثيت سے پيش كرے گی ۔
اس شوری كو علی عبد اللہ صالح كی جانب سے واپسی كے اعلان كے صرف چند گھنٹوں بعد تشكيل ديا گيا ہے جبكہ صالح نے ايك مرتبہ پھر اعلان كيا ہے كہ صرف اور صرف انتخابات منعقد كروا كر ہی اقتدار سے عليحدگی اختيار كرے گا ۔
846123