جامعہ الازھر نے غزہ كی پٹی پر صیہونی حكومت كے حملوں كی مذمت كر دی

IQNA

جامعہ الازھر نے غزہ كی پٹی پر صیہونی حكومت كے حملوں كی مذمت كر دی

17:27 - August 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2174102
بين الاقوامی گروپ : جامعہ الازھر كے مفتی اعظم احمد الطيب نے ۱۸ اگست كو ايك اعلامیے میں صیہونی حكومت كی جانب سے غزہ كی پٹی پر حملوں كی سخت الفاظ میں مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اعلامیے میں جامعہ الازھر كے مفتی اعظم احمد الطيب نے غزہ كی پٹی اور مصری سرحدی علاقے پر حملوں كی مذمت كرتے ہوئے مصر كی سرحدی افواج كی دفاعی حكمت عملی كو خرج تحسين پيش كيا ہے ۔
انہوں نے فلسطين اور مصر كے شہدا كے خاندانوں سے تعزيت كرتے ہوئے تمام سياسی گروپوں سے اپيل كی كہ اپنے اختلافات كو فراموش كر كے دشمن كے ساتھ مقابلے كے لیے مشتركہ پلیٹ فارم تشكيل دیں ۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونی فوجيوں نے مصر كی حدود میں حملہ كر كے ايك مصری فوجی اور دو مصر پوليس اہلكاروں كو شہيد كر ديا تھا ۔
846703
نظرات بینندگان
captcha