آيت اللہ قبلان نے لبنان كی سياسی جماعتوں كو باہمی مذاكرات كی دعوت دی ہے

IQNA

آيت اللہ قبلان نے لبنان كی سياسی جماعتوں كو باہمی مذاكرات كی دعوت دی ہے

14:52 - September 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2181120
بين الاقوامی گروپ : مجلس اعلائے شيعيان لبنان كے نائب مسئول آيت اللہ عبد الامير قبلان نے ملك كی تمام سياسی جماعتوں سے اپيل كی ہے كہ ايك دوسرے كے ساتھ متحد ہو كر مشكلات كے حل كے لیے مذاكرات كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lorientlejour» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ قبلان نے ۲ ستمبر كو ايك خطاب كے دوران لبنانی عوام كو قومی يكجہتی كا ثبوت ديتے ہوئے حكومت كی حمايت كی دعوت ديتے ہوئے كہا : سياسی جماعتوں كو اپنی بحثوں میں فوج كو الجھانے سے پرہيز كرنا چاہئیے ، فوج لبنان كے مفادات كی محافظ ہے اور عوام كو بيرونی سازشوں كا ڈٹ كر مقابلہ كرنے پر فوج كی حمايت كرنی چاہئیے ۔
انہوں نے مزيد كہا : سياسی جماعتوں كو مذاكرات كے ذريعے اپنے مسائل حل كرنے چاہئیں ۔
853419
نظرات بینندگان
captcha