ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ " مقاومت اسلامی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سایٹ نے اپنی ۲ ستمبر كی رپورٹ میں كہا ہے كہ مصری زائرين كو بند ہالوں میں ركھنے كے بعد وينٹيليشن سسٹم بھی آف كر ديا گيا كہ جس پر بہت سے عمر رسيدہ مرد و خواتين بے ہوش ہو گئے تھے ۔
عينی شاہدين كے مطابق پوليس كے حملے كے وقت مصری زائرين نے اللہ اكبر اللہ اكبر كے فلك شگاف نعرے لگائے ۔
مسافروں كا كہنا ہے : جب سے ہم جدہ ائير پورٹ پر پہنچے ہیں سعودی مسئولين اور سيكيورٹی فورسز كے غير انسانی سلوك كا مظاہرہ كر رہے ہیں ۔
853388