شيخ الازھر نے مبارك كو معاف كرنے پر مشتمل یہودی راہب كی درخواست مسترد كر دی

IQNA

شيخ الازھر نے مبارك كو معاف كرنے پر مشتمل یہودی راہب كی درخواست مسترد كر دی

11:19 - September 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2181532
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر نے " شورٰی حكمائے تورات " كے سربراہ كی درخواست كہ جو مصر كے معزول صدر حسنی مبارك كو عام معافی دينے كے لیے دينی فتوٰی صادر كرنے پر مشتمل تھی ؛ كو رد كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "نسيج " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعۃ الازھر كے مفتی اعظم احمد الطيب نے یہودی راہب اور شورٰی حكمائے تورات كے سربراہ "عوفاديا يوسف" كی مبارك كو معاف كرنے كے لیے دينی فتوٰی جاری كرنے پر مشتمل درخواست كومسترد كر ديا ہے ۔
شيخ الازھرنے اس بارے مزيد كہا : الازھر صیہونی راہبوں كے خيالات كا كسی قسم كا جواب نہیں دے گا اور ان سے اس بارے بات چيت بھی نہیں كرے گا ۔
854280
نظرات بینندگان
captcha