بحرينی بادشاہ كے بیٹے قيديوں كو تشدد كا نشانہ بناتے ہیں

IQNA

بحرين كی ۱۴ فروری يونين كے ترجمان ؛

بحرينی بادشاہ كے بیٹے قيديوں كو تشدد كا نشانہ بناتے ہیں

12:28 - September 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2182323
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی تحريك آزادی كے سربراہ عبد الرؤوف الشايب نے كہا ہے كہ بحرينی بادشاہ كے بیٹے ناصر اور خالد براہ راست زندان میں قيد مذہبی شخصيتوں اور رہنماؤں پر تشدد كرتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ " العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عبد الرؤوف الشايب نے ۵ ستمبر كو اس مطلب كے ضمن میں كہا : حكومت مخالف قيديوں پر ہر روز حكومت كے اوباشوں بالخصوص ناصر اور خالد كی طرف سے وحشيانہ تشدد كيا جاتا ہے ۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق كی تنظيموں سے اپيل كی كہ قيديوں كو نجات دينے كے لیے آل خليفہ كے جرائم كا سلسلہ روكا جائے ۔
انہوں نے آخر میں اس عزم كو دہرايا كہ بحرينی ملت اپنی كاميابی تك پر امن احتجاج كا سلسلہ جاری ركھے گی ۔
855493
نظرات بینندگان
captcha