ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Palestine Info» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عرب ليگ كے دفتر برائے اسرائيلی بائيكاٹ نے دس سال كے بعد یہ اجلاس قاہرہ میں واقع اپنے ہیڈ آفس میں منعقد كيا ہے ۔
۵ ستمبر سے شروع ہونے والے اس سيمينار میں صیہونی حكومت كے خلاف منظور كیے گئے پروگراموں پر عمل درآمد كی رفتار كا جائزہ ليا جا رہا ہے ۔
امور فلسطين میں عرب ليگ كے ایڈوائزر محمد صبيح نے كہا : ہمارا ہدف یہ ہے كہ صیہونی حكومت كا بائيكاٹ دائمی ہو اور اگر تمام ممالك اجلاس میں منظور كی گئی قراردادوں پر عمل درآمد كریں تو وہ دن دور نہیں كہ صیہونی حكومت سرنگون ہو جائے گی ۔
856216