ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری مظاہرين نے كل بعد از ظہر اسرائيلی سفارت خانے كی ايك ديوار گرا كر سفارت خانے پر قبضہ كر ليا تھا كہ جس سے اسرائيلی سفارت كاروں اور عملے میں خوف و دہشت كی لہر دوڑ گئی تھی ۔
صیہونی ذرائع ابلاغ سے اس خبر كے جاری ہونے كے بعد اسرائيلی حكومت نے ايمرجنسی كا اعلان كرتے ہوئے اپنے سفارت كاروں اور عملے كے اراكين سے تل آويو لوٹ آنے كے احكامات صادر كر دئیے تھے ۔
صیہونی ٹيلی وژن نے اعلان كيا ہے كہ اسرائيلی وزير خارجہ مصری مسئولين كے ساتھ مسئلے كے حل كے لیے بات چيت میں مصروف ہے ۔
857532