ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كتاب سرگزشت امام موسٰی صدر كے مؤلف اور جنبش امل لبنان كی صدارتی كمیٹی كے ركن خليل حمدان نے بہت جلد امام موسٰی صدر كے ملنے كی اميد ظاہر كرتے ہوئے كہا : امام موسٰی صدر كے ساتھ ہونے والی ہر زيادتی كی ذمہ داری ليبيا كے مفرور آمر معمر قذافی پر ہو گی ۔
انہوں نے مزيد كہا : امام موسٰی صدر كے اغوا كو ۳۳ برس بيت چكے ہیں اور تمام لوگوں كا خيال ہے كہ وہ بقيد حيات ہیں خاص طور پر جنبش امل كے سربراہ اور پارليمنٹ كے اسپيكر نبیہ بری نے بارہا اس امر پر تاكيد كی ہے كہ امام صدر زندہ و سلامت ہیں ۔
857324