كينڈين وزيراعظم كے اسلام مخالف بيان پر كڑی تنقيد

IQNA

14:22 - September 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2185118

كينڈين وزيراعظم كے اسلام مخالف بيان پر كڑی تنقيد

بين الاقوامی گروپ : كينیڈا كی اعلٰی اسلامی شوریٰ اور كانگريس نے ۹ ستمبر كو ايك اعلامیہ جاری كر كے كينیڈا كے وزير اعظم «استفان هارپر»، كے اسلام مخالف بيان پر شديد تنقيد كی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «canoe»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كينیڈا كی اہم اسلامی تنظيم نے وزير اعظم كے اس بيان (كہ اسلام كينیڈا كے لیے خطرہ ہے ) پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے وزيراعظم سے مطالبہ كيا ہے كہ مسلمانوں سے معافی مانگے۔
اس بيان میں كہا گيا ہے كہ كينڈين وزيراعظم كا بيان دنيا بھر كے ايك ارب سے زائد مسلمانوں كی توہين كے مترادف ہے ۔
اسی طرح كينیڈين اسلامك كانگريس نے بھی كہا ہے كہ وزير اعظم نے كينیڈا كو در پيش انتہا پسندی كے خطرے كو بيان كرنے كے لیے الفاظ كا درست استعمال نہیں كيا ۔
857881
نظرات بینندگان
captcha