ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تحريك جہاد اسلامی كے اس رہنما نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : مصر میں صیہونی حكومت كے سفارت خانے جاسوسی كے اڈے ہیں كہ جن كا كام حكومتوں اور عوام كے درميان كشيدگی میں اضافہ كرنا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : قاہرہ میں اسرائيلی سفارت خانے كے اطراف میں ہونے والے حوادث سے مصری ملت كی كيمپ ڈيوڈ معاہدے سے ناراضگی كا پتہ چلتا ہے كہ جس پر خطے میں امن و امان قائم كرنے كے بہانے دستخط كیے گئے تھے ۔
احمد مدلل نے اپنے بيان كے ايك دوسرے حصے میں كہا كہ عرب ممالك جلد از جلد اس جعلی حكومت كے ساتھ اپنے روابط منقطع كر دیں ۔
859317