اردن ؛ اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير كے لیے ملين مارچ كی كال

IQNA

اردن ؛ اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير كے لیے ملين مارچ كی كال

14:25 - September 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2186671
بين الاقوامی گروپ : اسرائيل كے ساتھ معمول كی سطح كے تعلقات برقرار ركھنے كے مخالف اردنی رہنماؤں نے فيس بك كے ذريعے ۱۵ ستمبر بروز جمعرات كو اردن میں صیہونی سفارت خانے كی تسخير كی غرض سے ملين مارچ كی كال دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ champress كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيل كے ساتھ معمول كی سطح كے تعلقات برقرار ركھنے كے مخالفين نے فيس بك پر یہ اعلامیہ جاری كيا ہے : یہ مظاہرے اردن میں غاصب صیہونی حكومت كا سفارت خانہ بند كرنے كی غرض سے منعقد كیے جا رہے ہیں ۔
اس كال كے بعد اردن میں اسرائيلی سفارت خانے كے اطراف سخت حفاظتی انتظامات كیے جا رہے ہیں تاكہ یہاں بھی قاہرہ كی طرح اسرائيلی سفارت خانہ تسخير نہ كر ليا جائے ۔
اردن میں اسلامی عمل محاذ كے دفتر میں "فلسطين فائل " كے مسئول مراد عضايلہ نے مصر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : قاہرہ میں اسرائيلی سفارت خانے كی تسخير سے واضح پيغام ملتا ہے كہ مسلمان قوموں كے مسائل كا واحد حل مزاحمتی تحريكیں ہی ہیں ۔
859104
نظرات بینندگان
captcha