۶۷ فيصد مصری مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی كے حق میں ہیں

IQNA

ايك سروے كے مطابق؛

۶۷ فيصد مصری مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی كے حق میں ہیں

13:38 - September 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2188502
بين الاقوامی گروپ : مصر كے اطلاعاتی مركز نے اپنے جديد ترين سروے میں ۶۷ فيصد مصريوں كی جانب سے مصركے معزول آمر حسنی مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی كی حمايت كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الاھرام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصری وزراء كی كونسل سے منسلك مركز اطلاعات نے ايك سروے كے بعد اعلان كيا : ۶۷ فيصد مصری حسنی مبارك كے خلاف عدالتی كاروائی كے حق میں ہیں اور ان میں سے صرف ۱۳ فيصد اس كے مخالف ہیں ۔
اس سروے كے مطابق ۲۰ فيصد مصريوں نے ووٹ نہیں ديا جبكہ ايك ہزار سے زيادہ مصری شہريوں نے اس سروے میں شركت كی تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ ۱۶ فيصد عوام نے اس كاروائی كو اگلے حكمرانوں كے لیے درس عبرت كے طور پر ضروری قرار ديا ہے ۔
860654
نظرات بینندگان
captcha