آگ بگولہ مصری طلبہ نے امريكی پرچم نذر آتش كر ديا

IQNA

آگ بگولہ مصری طلبہ نے امريكی پرچم نذر آتش كر ديا

23:49 - September 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2189515
بين الاقوامی گروپ : قاہرہ كی امريكن يونيورسٹی كے طلبہ نے ملك كی ديگر يونيورسٹيوں كے طلبہ كے ہمراہ ايك انقلابی اقدام كرتے ہوئے قاہرہ كی امريكن يونيورسٹی پر ہلہ بول ديا اور چھت پر لہراتا امريكی پرچم سرنگون كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان طلبہ نے اعلان كيا ہے : انہوں نے یہ اقدام از خود اور قاہرہ میں صیہونی سفارت خانے كو تسخير كرنے والے انقلابی مصريوں كی طرز پر كيا ہے ۔
مصر كے سراپا احتجاج طلبہ نے اس بات پر زور ديا : جديد مصر میں امريكی ثقافت كی كوئی جگہ نہیں ہے جبكہ غربی ثقافتیں مصر كے اسلامی انقلاب كے ساتھ يكسوئی نہیں ركھتیں ۔
قابل ذكر ہے كہ مصر میں امريكہ مخالف جذبات میں شدت كے بعد قاہرہ میں امريكی سفارت خانے نے اپنے شہريوں كو خبردار كيا ہے كہ حفاظتی اقدامات سخت كر دیں ۔
863127
نظرات بینندگان
captcha