فرانس كی مساجد كے دروازے غير مسلموں كے لیے كھول دئیے گئے

IQNA

فرانس كی مساجد كے دروازے غير مسلموں كے لیے كھول دئیے گئے

23:46 - September 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2189522
بين الاقوامی گروپ : يورپ میں ثقافتی ورثے كے ايام منانے كی مناسبت سے فرانس كے مختلف شہروں میں كل اور آج مساجد كے دروازے تمام شہريوں كے لیے كھول دئیے گئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «mosquee-lyon»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے مختلف شہروں كی مساجد میں آج صبح اور گزشتہ كل بڑی تعداد میں غير مسلموں نے مسلمانوں كے عبادتی مقامات كو ديكھنے اور اسلامی اصولوں سے آشنائی كی غرض سے ان مراكز میں آمد و رفت كا سلسلہ جاری ركھا ۔
فرانس كی فعال ترين مسجد جامع ليون نے گزشتہ ہفتے اعلامیے جاری كیے تھے كہ جن میں تمام شہريوں كو دعوت دی گئی تھی كہ ۱۷ اور ۱۸ ستمبر كو مسجد میں حاضر ہوں اور مسلمانوں كے عبادتی مراكز كو ديكھنے كے علاوہ نزديك سے مسلمانوں كے ساتھ گفتگو بھی كریں ۔
مسجد كی انتظامیہ كا كہنا ہے كہ یہ دن مسلمانوں كے لیے اسلام كا حقيقی تعارف كروانے كے لیے ايك بہترين موقع ہے ۔
862987
نظرات بینندگان
captcha