ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «مأرب پريس»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آل سعود نے يمن كے حكومتی نظام میں جزوی تبديلياں نافذ كرنے پر مشتمل منصوبے كی ناكامی كے بعد اس امر كو ترجيح دی ہے كہ طاقت كے بل بوتے پر صالح حكومت كا دفاع كریں ۔
مظاہرين نے سعودی حكومت كے اس اقدام كی مخالفت كی ہے اور سعودی عرب كی فورسز كے ہاتھوں ۸۰ لوگوں كے شہيد ہونے اور ۱۲۰۰ سے زيادہ افراد كے زخمی ہونے پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ تين دنوں میں شہيد ہونے والے يمنی مظاہرين كی تعداد ۸۰ ہو چكی ہے ۔
865177