بروكلين يونيورسٹی نے مسلمان طلبہ كی جاسوسی سے منع كر ديا

IQNA

18:51 - September 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2191943

بروكلين يونيورسٹی نے مسلمان طلبہ كی جاسوسی سے منع كر ديا

بين الاقوامی گروپ : بروكلين يونيورسٹی كے اساتذہ نے مسلمانوں كی جاسوسی كرنے سے متعلق صوبائی پوليس كے اقدام كی مذمت كرتے ہوئے نيويارك پوليس كے سربراہ «ری كلی» (Rau Kelly) سے اپيل كی ہے كہ جاسوسی كا سلسلہ بند كر ديا جائے۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے روزنامہ «Huffington Post»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بروكلين يونيورسٹی كے بورڈ آف ايجوكيشن نے ايك حكم صادر كر كے امريكی انٹيلی جينس ايجنسی سی آئی اے كے لیے جاسوسی كرنے كی غرض سے نيويارك پوليس كے مسلمان طلبہ میں نفوذ كی مذمت كرتے ہوئے زور ديا : یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ كے شہری حقوق اور آزادی افكار كی كھلم كھلا خلاف ورزی ہے ۔
اس حكم میں كہا گيا ہے : خفیہ پوليس كو يونيورسٹی كی فضا میں پھيلا دينے سے "آزادی افكار" پر كاری ضرب لگتی ہے كہ جو ايك يونيورسٹی كے پھلنے پھولنے كا بنيادی عامل ہے ۔
864767
نظرات بینندگان
captcha