ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الفجر» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برھان الدين ربانی ۱۹۴۰ میں افغانستان كے شہر فيض آباد میں پيدا ہوئے ، وہ افغانستان میں استاد ربانی اور پروفيسر ربانی كے نام سے معروف تھے ۔
برہان الدين ربانی طالبان كے مخالف تھے اور اپنی موت سے كچھ عرصہ پہلے انہوں نے طالبان كی جانب سے بچوں كو خود كش دھماكوں میں استعمال كرنے پر كڑی تنقيد كی تھی ، ربانی قتل سے چند دن قبل پہلے اسلامی بيداری اجلاس میں شركت كے لیے تہران بھی تشريف لائے تھے ۔
865185