ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام ، مسيحيت اور یہودی اديان كے رہنما سن ميشل نامی قبرستان میں جمع ہو كر قبرستان میں مدفون مسلمانوں كے لیے ادائے احترام بجا لائے ۔
شركا نے پہلی جنگ عظيم میں فرانس كے دفاع میں جان كی قربانی پيش كرنے والے مسلمان سپاہيوں كا احترام كرنے كے ضمن میں قبروں كے انہدام اور ان پر اسلام مخالف نعرے درج كرنے كی شديد مذمت كی اور سيكيورٹی حكام سے اپيل كی كہ اس نسل پرستانہ اقدام كے مرتكبين كو جلد از جلد گرفتار كر كے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
866197