فوجی عدالت نے جمعيت معلمين بحرين كے سربراہ كو دس سال قيد كی سزا سنا دی

IQNA

فوجی عدالت نے جمعيت معلمين بحرين كے سربراہ كو دس سال قيد كی سزا سنا دی

12:28 - September 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2193394
بين الاقوامی گروپ : آل خليفہ حكومت كی فوجی عدالت نے بحرين كی جمعيت معلمين كے سربراہ كو مظاہروں میں شركت كے الزام میں ۱۰ سال قيد كی سزا سنائی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «جمعيت ملی وفاق اسلامی بحرين»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمعيت معلمين بحرين كے سربراہ كو آل خليفہ حكومت كی جانب سے ۱۰ سال قيد كی سزا سنائی گئی ہے ۔
جمعيت كی نائب صدر جليلہ السلمان كے خلاف بھی عدالت نے ۳ سال قيد كا فيصلہ سنايا ہے ۔
آل خليفہ حكومت كی جانب سے سياسی فعاليت كرنے والوں كی آزادی اور ملازمتوں سے برطرف كیے جانے والے افراد كی واپسی كے اعلان كے باوجود مظاہروں میں شركت كے جرم میں فوجداری مقدمات چلا كر بحرينيوں كو سخت سزائیں دی جا رہی ہیں ۔
867001
نظرات بینندگان
captcha