انقلابی خواتين كی توہين آل خليفہ حكومت كے اخلاقی زوال كی علامت ہے

IQNA

23:50 - October 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2196836
بحرين كے خطيب جمعہ ؛

انقلابی خواتين كی توہين آل خليفہ حكومت كے اخلاقی زوال كی علامت ہے

بين الاقوامی گروپ : بحرين كے خطيب جمعہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے ۳۰ ستمبر بروز جمعۃ المبارك كو زور دے كر كہا : آل خليفہ حكومت كی جانب سے انقلابی خواتين كی توہين ايك ايسا زخم ہے كہ جو ہرگز فراموش نہیں كيا جا سكتا اور اس اقدام سے آل خليفہ حكام كی جہالت ، نادانی اور اخلاقی زوال آشكار ہوتا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «alwefaq.net» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جامعہ مسجد امام صادق (ع) كے خطيب جمعہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا : آل خليفہ حكومت كی دہشت گردی اور بے رحمانہ اقدامات سے مرعوب ہو كر عوام اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے بلكہ اس سے ان كے يقين اور عزم راسخ میں اضافہ ہی ہو گا ۔
بحرينی شيعہ رہنما نے واشگاف الفاظ میں كہا : لوگوں نے اپنے وطن میں آزاد زندگی ، روشن مستقبل اور درست نظام سياست كو نافذ كرنے كے لیے تحريك انقلاب شروع كی ہے كہ جس كے سائے میں ملك كے اندر ايك جديد منطقی آئين منظور كيا جائے گا ۔
870407
نظرات بینندگان
captcha