دينی مدارس معاشرے كی اصلاح كا اہم ترين ذريعہ ہیں

IQNA

ہندوستانی شہر ديوبند كے مفتی ؛

دينی مدارس معاشرے كی اصلاح كا اہم ترين ذريعہ ہیں

22:02 - October 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2197575
فكر و علم گروپ : ہندوستان كے شہر ديوبند كے مفتی نے كہا : دينی مدارس صرف مسلمانوں سے متعلق نہیں ہیں بلكہ یہ معاشرے كی اصلاح كا اہم ترين ذريعہ اور ہندوستان كا بيش بہا قيمتی سرمایہ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ہندوستانی مفتی محمد وصی نے ۲۹ ستمبر كو مدرسہ انور محمد شاہ میں نئے تعليمی سال كی مناسبت سے ہندوستان كے صوبہ اترپرديش میں واقع شہر ديوبند میں منعقدہ تقريب سے خطاب كرتے ہوئے مسلمان طلبہ كی نماز جماعت كے حوالے سے ذمہ داريوں كا ذكر كرتے ہوئے اہل اسلام كو قرآن كريم كی تلاوت كی تلقين كی ۔
قابل ذكر ہے كہ مدرسے كے مدير عبد الرشيد نے طلبہ سے خطاب كرتے ہوئے زور ديا : طلبہ كو ہميشہ حصول علم كے ساتھ ساتھ تقوٰی كسب كرنے كے لیے بھی جدوجہد كرنی چاہئیے ۔
870318
نظرات بینندگان
captcha