ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "اديان و مذاہب يونيورسٹی " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اديان و مذاہب يونيورسٹی سے وابستہ شيعہ شناسی كالج میں ايجوكيشنل بورڈ كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين محمد تقی انصاری پور كی سربراہی میں "شيعہ اور كيتھوليك" كے عنوان سے تين روزہ كانفرنس منعقد كی جا رہی ہے ۔
محمد تقی انصاری نے كيتھوليك عيسائيوں كی شيعوں كے بارے آراء كو مثبت قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہمیں بات چيت كے ذريعے ايك دوسرے كو سمجھنا چاہئیے چونكہ بات چيت انبياء كی راہ ہے اور وہ ہٹ دھرم ترين انسانوں كے ساتھ بھی گفتگو پر مامور تھے ۔ جيسا كہ حضرت موسی(ع) كو حكم ملتا ہے كہ فرعون كے ساتھ نرم لہجے میں گفتگو كریں حالانكہ وہ خدائی كا دعوٰی كر رہا تھا ۔
871304