ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب كے دوران نائب وزير اطلاعات محمد مبارز راشدی نے كہا : مجھے اميد ہے كہ قرآن كريم كا ازبكی زبان میں ترجمہ اس آسمانی كتاب كے زيادہ سے زيدہ ادراك كا سامان مہيا كرے گا ، فی الحال قرآن كريم كے پشتو اور دری زبانوں میں ترجموں كے ساتھ ساتھ عامۃ الناس ازبكی ترجمے سے بھی فائدہ اٹھا سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ قران كريم كا ازبك ترجمہ تعليم القرآن فاؤنڈيشن افغانستان كے سربراہ مولانا حسيب اللہ نے انجام ديا ہے ۔
870554