امريكا ؛ پندرہ دنوں میں سات سو سے زيادہ مظاہرين كو گرفتار كيا جا چكا ہے

IQNA

امريكا ؛ پندرہ دنوں میں سات سو سے زيادہ مظاہرين كو گرفتار كيا جا چكا ہے

11:42 - October 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2197931
بين الاقوامی گروپ : نيويارك پوليس نے يكم اكتوبر كی سہ پہر كو امريكی پاليسيوں اور سرمایہ داری نظام كے خلاف احتجاج كرنے والے سات سو سے زيادہ مظاہرين كو گرفتار كرنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی «Reuters» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكی حكومت كی پاليسيوں اور سرمایہ داری نظام كے خلاف نيويارك اسٹاك ايكسچينج كے سامنے احتجاج كرنے والے مظاہرين كی ايك بہت بڑی تعداد كو پندرہویں دن ، راستہ بند كرنے كے بہانے گرفتار كر ليا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ امريكا كے سرمایہ دارانہ نظام كے خلاف اٹھنے والی تحريك وال اسٹریٹ كا دائرہ كار ، اب امريكہ كے ديگر شہروں لاس اينجلس ، بوسٹون ، سان فرانسيسكو ، شكاگو ، سن ديگو اور لكزينگتون میں بھی پھيل رہا ہے ۔
871620
نظرات بینندگان
captcha