عراق آج امريكی فوجيوں كے انخلا سے متعلق فيصلہ كرے گا

IQNA

عراق آج امريكی فوجيوں كے انخلا سے متعلق فيصلہ كرے گا

12:49 - October 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2198739
بين الاقوامی گروپ : عراقی حكومت میں شامل سياسی جماعتوں كے رہنما آج ايك باضابطہ اجلاس كے دوران امريكی افواج كے انخلا جو رواں سال كے آخر تك مكمل ہو گا ، پر غور و خوض كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے "الجزيرۃ "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراقی صدر جلال الطالبانی نے وزير اعظم نوری المالكی كے ساتھ ملاقات كے بعد پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : آج ۴ اكتوبر كو اس مسئلے پر گفتگو كے لیے ايك اجلاس منعقد كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ امريكی حكومت نے عراقی حكومت كو پيشكش كی تھی كہ تين ہزار سے پانچ ہزار تك امريكی فوجی عراقی فوج كو ضروری تربيت دينے كی غرض سے عراق میں مقيم رہیں كہ جس پر عراقی حكام نے اتفاق نہیں كيا تھا لذا آج كے اجلاس میں اس بارے حتمی فيصلہ متوقع ہے ۔
872312
نظرات بینندگان
captcha