ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن سے منسلك ادارے اسلامی فكر فاؤنڈيشن كے زير اہتمام عربی مجلے «الوحده» (Al-Wahdah) جو اہم سياسی ، سماجی اور ثقافتی موضوعات پر مشتمل ہے ، كا دو سو پينتيسواں شمارہ شائع كر ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس شمارے میں اسلامی بيداری كے پھيلاؤ میں امام خمينی (رہ) كا كردار ، امريكا كے عراق میں مزيد قيام كے نتائج ، عالم عرب كے رہنماؤں كا سقوط ، اسلامی معاشرےمیں آزادی كی حدود وغيرہ جيسے عناوين پر مقالات شامل كیے گئے ہیں كہ جنہیں ممتاز محققين نے تاليف كيا ہے ۔
872436