يمن كے علاقے "تعز" میں آٹھ جاں بحق اور ۲۲ زخمی

IQNA

يمن كے علاقے "تعز" میں آٹھ جاں بحق اور ۲۲ زخمی

19:15 - October 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2200044
بين الاقوامی گروپ : يمن كے صدارتی گارڈ نے ۴ اكتوبر بروز منگل كو جنوبی يمن كے شہر "تعز" كے بعض محلوں پر بمباری كر كے ۷ افراد كو ہلاك اور ۲۲ كو زخمی كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے الجزيرہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ يمن كے ڈكٹیٹر علی عبد اللہ صالح كے وفادار صدارتی گارڈز نے ۴ اكتوبر منگل كی عصر كو "تعز" كے رہائشی علاقوں پر بمباری كی ۔
ياد رہے كہ اس سے قبل يمنی فوج صنعاء میں بھی بمباری كر كے متعدد مظاہرين كو شہيد كر چكی تھی ۔
با خبر ذرائع نے كہا ہے كہ ان علاقوں كے مكينوں نے فوری طور پر زخميوں كو ہسپتالوں میں منتقل كرنے اور ان كا علاج معالجہ كرنے كے لیے ڈاكٹراور ايمبولينسیں بھيجنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
873836
نظرات بینندگان
captcha