جنوب مشرقی ايشيا میں واقع ممالك كے حفاظ كرام كا اجتماع

IQNA

جنوب مشرقی ايشيا میں واقع ممالك كے حفاظ كرام كا اجتماع

13:20 - October 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2200831
بين الاقوامی گروپ : جنوب مشرقی ايشيا ممالك كے حفاظ كرام كا یہ اجتماع ۱۰ تا ۱۳ اكتوبر تھائی لينڈ میں واقع جالا شہر كی اسلامی يونيورسٹی میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجتماع آيسسكو كے زير اہتمام جالا اسلامی يونيورسٹی كے تعاون سے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
اس اجتماع كا ہدف قرآن كريم كی تعليم پر مشتمل كلاسوں كو تربيتی وركشاپس ، مناسب تعليمی پروگرام اور ممتاز مدرسين كی تربيت سے بہبود بخشنا ہے ۔
اسی طرح اجتماع میں حفظ قرآن سے مربوط مسائل كلام الٰہی كے حفاظ كی مہارت میں اضافہ ، مسلمان نوجوانوں اور جوانوں كی تشويق اور شركا كے تجربات ايك دوسرے كو منتقل كرنے كا بھی جائزہ ليا جائے گا ۔
874796
نظرات بینندگان
captcha