ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عبد الرحمن الوابلی نے زور دے كر كہا : شيخ علی الحذيفی نے دنيا بھر كے شيعوں كی توہين كی ہے اور اس قسم كے اقدامات بين الاقوامی عدالت كے قوانين كی رو سے انسانيت كے خلاف جرم تصور كیے جاتے ہیں اور انسانيت كے خلاف جرائم كا ارتكاب كرنے والے اشخاص قابل مذمت ہیں ۔
الواہلی نے مزيد كہا : حرمين شريفين میں امامت كے فرائض انجام دينے والے كے لیے ضروری ہے كہ وہ تمام اسلامی فرقوں اور مذاہب كا احترام كرے وگرنہ اسے معزول كر كے كسی اہل شخص كو مقرر كيا جائے ۔
876145