دار القرآن شہر ناصریہ كے مسئول رعد عدنان شذر الناصری نے ترك كمپنی روٹام جو نجف اشرف میں خانہ فرہنگ كی عمارت تعمير كر رہی ہے ، كے مدير سے بات چيت كی تفصيلات سے آگاہ كرتے ہوئے بتايا : خانہ فرہنگ نجف اشرف میں كانفرنسیں اور سيمينار منعقد كرنے كے لیے بڑے بڑے ہال بنائے گئے ہیں كہ جن میں جديد ترين صوتی آلات نصب كیے گئے ہیں ۔
خانہ فرہنگ نجف كی خصوصيات میں سے ايك اس كی خوبصورتی ہے ، اس میں مشرق وسطٰی كا سب سے بڑا گنبد تعمير كيا گيا ہے ، علاوہ ازیں بلڈنگ میں ۲۲ لفٹوں كی سہولت بھی موجود ہے اور بلڈنگ كے تمام كمروں كی نگرانی خود كار كيمروں كی مدد سے كی جائے گی ۔
869274