آل سعود كے خلاف احتجاج كرنے والوں كی انسداد دہشت گردی عدالت میں پيشی

IQNA

آل سعود كے خلاف احتجاج كرنے والوں كی انسداد دہشت گردی عدالت میں پيشی

23:01 - October 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2202597
بين الاقوامی گروپ : سعودی حكومت نے آل سعود كی مجرمانہ پاليسيوں كے خلاف احتجاج كرنے والے مظاہرين كو دہشت گردی كے الزام كے تحت ملك كے مشرقی حصے سے گرفتار كر كے انسداد دہشت گردی عدالت میں پيش كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "العالم" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك سعودی قاضی نے انكشاف كرتے ہوئے كہا : سعودی صوبے قطيف كے شہر العوامیہ سے گرفتار شدہ افراد كے خلاف القاعدہ دہشت گردوں كی مانند علی الاعلان كاروائی كی جائے گی ۔
سعودی قاضی نے مزيد كہا : ان افراد كے اقدامات دہشت گردی كے زمرے میں آتے ہیں چونكہ انہوں نے شہريوں میں خوف و ہراس پھيلانے كے ساتھ ساتھ ولی امر كے فرامين كی خلاف ورزی كی ہے !
876024
نظرات بینندگان
captcha