مصر كی فوجی شورٰی نے اليكشن كے دوران مذہبی نعروں پر پابندی لگا دی (!)

IQNA

مصر كی فوجی شورٰی نے اليكشن كے دوران مذہبی نعروں پر پابندی لگا دی (!)

13:08 - October 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2202983
بين الاقوامی گروپ : حالانكہ مصری انقلابيوں كا اصلی نعرہ اسلامی تعليمات اور اقدار كا احيا تھا ليكن اس كے باوجود مصر كی فوجی شورٰی نے انتخابی مہم كے دوران دينی نعرے بلند كرنے كو ممنوع قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "رائٹرز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی فوجی شورٰی جو معزول حكومت كے افكار كی بنياد پر حكومت كر رہی ہے ، نے اخوان المسلمين اور ديگر اسلامی تنظيموں پر دباؤ بڑھانے كے لیے اليكشن می ہر قسم كا دينی منشور پيش كرنے پر پابندی لگا دی ہے ۔
شورٰی نے زور دے كر كہا : جو بھی اس فيصلے كی خلاف ورزی كرے گا اسے تين ماہ سے زيادہ قيد اور جرمانے كی سزا دی جائے گی ۔
877126
نظرات بینندگان
captcha