قاہرہ كی ابتر صورتحال مسلمانوں كے خلاف امريكی سازش كا حصہ ہے

IQNA

حزب اللہ ؛

قاہرہ كی ابتر صورتحال مسلمانوں كے خلاف امريكی سازش كا حصہ ہے

19:35 - October 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2203990
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ۱۰ اكتوبر كو ايك بيان جاری كر كے مصر میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان كشيدگی پر اظہار تشويش كرتے ہوئے اس صورتحال كو اسلامی امت كے خلاف امريكہ كی شيطانی پاليسيوں كا تسلسل قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی سيكيورٹی فورسز اور قبطی عيسائيوں كے درميان لڑائی كے نتيجے میں عام شہريوں كے ہلاك و زخمی ہونے كے بعد حزب اللہ نے ايك بيان جاری كر كے اس اقدام كو مصر ، عربوں ، مسلمانوں اور عيسائيوں كے دشمنوں كی سازش قرار ديا ہے ۔
حزب اللہ نے آخر میں مصری عوام سے اپيل كی كہ دشمنوں كی سازشوں سے ہوشيار رہیں اور اپنے مسائل و مشكلات حل كرنے كے لیے بات چيت كا راستہ اختيار كریں ۔
877574
نظرات بینندگان
captcha