ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق ۱۳ اكتوبر جمعرات كو لبنان يوينورسٹی كے چانسلر سعد الدين نے جہاد دانشگاہی ثقافتی مديران كے وفد میں شامل ادارہ فعاليات قرآنی ايران كے سرپرست حجت الاسلام و المسلمين سيد مھدی تقوی ، ايكنا كے سرپرست حجت الاسلام و المسلمين ابو الفتح دعوتی اور ان كے ساتھيوں كا استقبال كيا ۔
سعد الدين نے يونيورسٹی كے بارے بتايا : یہ يونيورسٹی ۱۹۷۶ء میں تاسيس كی گئی ہے اور اس میں مبلغين كی تربيت بھی كی جاتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : الاوزاعی يونيوسٹی كے اكثر طلبہ غير حضوری تعليم حاصل كر رہے ہیں جبكہ ان میں سے بعض كا تعلق قطر ، كويت اور كچھ يورپی ممالك سے بھی ہے ۔
879889