فرانكفورٹ ؛ اسلامی ہنر پر مشتمل كتابوں كی نمائش

IQNA

13:49 - October 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2205786

فرانكفورٹ ؛ اسلامی ہنر پر مشتمل كتابوں كی نمائش

بين الاقوامی گروپ : ابو ظہبی كے ادارہ ميراث و ثقافت نے ۱۱۰ ممالك كے ۷۵۰۰ نمائندوں كی شركت كے ساتھ منعقد ہونے والی دنيا كی عظيم كتاب نمائش "فرانكفورٹ" میں اسلامی ہنر سے متعلق كتابیں پيش كی ہیں ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ابوظہبی كے ادارہ ميراث و ثقافت سے منسلك مركز ترجمہ و اشاعت «كلمه» نے اس نمائش میں مركز كے تحت ترجمہ شدہ اسلامی ہنر سے مخصوص كتابیں پيش كی ہیں ۔
مركز ترجمہ و اشاعت «كلمه» كے مدير علی تميم نے بتايا : نمائش میں پيشكردہ كتابیں بين الاقوامی معيار كی ہیں اور انہیں معروف بين الاقوامی پبلشرز نے شايع كيا ہے جبكہ كتابوں كا تنوع اور حسن انتخاب بھی لائق تحسين ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ نمائش میں پيش كردہ اسلامی ہنر سے متعلق كتابیں اسلامی معماری ، باغبانی ، ہاتھ سے بنی ہوئی چيزوں ۔۔۔ وغيرہ جيسے موضوعات پر ہیں ۔
879728
نظرات بینندگان
captcha