ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی (SANA)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيد منور حسن نے پنجاب يونيوسٹی لاہور میں خطاب كرتے ہوئے مزيد كہا : يورپ اور امريكہ میں عوام الناس كے احتجاجی مظاہروں سے عياں ہوتا ہے كہ اہل جہان كا سرمایہ دارانہ نظام پر اعتماد اٹھ چكا ہے ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : ماضی قريب میں ہم نے سوشيالزم اور كميونزم كی شكست كا نظارہ كيا جبكہ آج اہل مغرب نے سرمایہ داری نظام كے كوچ كا نقارہ بجا ديا ہے ۔
امير جماعت اسلامی پاكستان نے واضح كيا : صرف اسلام ہی ايك ايسا نظام حيات پيش كرتا ہے كہ جو بشريت كو انسان كی غلامی سے نكال كر بندگی خدا كی ہدايت كرتا ہے ۔
881412