ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فرانس كی سركاری خبر رساں ايجنسی (AFP)كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی عبد اللہ صالح كی آمرانہ حكومت كے خلاف مظاہرے يمن كے دار الحكومت صنعا میں پوری شد و مد سے جاری ہیں جبكہ فائرنگ كے نتيجے میں جاں بحق ہونے والے افراد كی تعداد آٹھ ہو گئی ہے ۔
علی عبد اللہ صالح نے عوام كی جانب سے مظاہروں اور انتقال اقتدار كے مطالبے پر تنقيد كی ہے جبكہ مظاہرين صالح كے استعفے كے ساتھ ساتھ اس كے خلاف عدالتی كاروائی پر بھی زور دے رہے ہیں ۔
881532