ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الشروق آنلاين»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد الحرام كے خطيب عبد الرحمن السديس نے سعودی عرب كی اطلاع رساں ويب سایٹوں كی جانب سے "فكری سكون" كے عنوان سے منعقدہ نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : انٹرنیٹ پر دس ہزار سے زيادہ اسلام مخالف سایٹیں ہیں جو مسلسل اسلام كی توہين كر رہی ہیں جبكہ اسلام كا دفاع كرنے والی سایٹیں (وہابی سایٹیں ) صرف ۲۰۰ ہیں ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : ان اسلام مخالف سایٹوں كے لیے ايك ارب ڈالر سے زيادہ سرمایہ خرچ كيا جا رہا ہے جبكہ اسلام كی حامی سایٹیں صرف ۲۰۰ ہیں جنہیں مختلف لوگوں نے رضاكارانہ طور پر تاسيس كيا ہے ۔
881444