دس ہزار سائیٹیں اسلام كے خالف زہر اگلنے میں مصروف ہیں

IQNA

مسجد الحرام كے خطيب ؛

دس ہزار سائیٹیں اسلام كے خالف زہر اگلنے میں مصروف ہیں

18:51 - October 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2207915
بين الاقوامی گروپ : مسجد الحرام كے خطيب جو شدت پسند اور تكفيری گروپ كے سب سے بڑے حامی ہیں ، نے وہابيوں كو زيادہ سے زيادہ سایٹیں بنانے كی ترغيب دلاتے ہوئے دس ہزار اسلام مخالف سائیٹوں كے وجود كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الشروق آنلاين»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد الحرام كے خطيب عبد الرحمن السديس نے سعودی عرب كی اطلاع رساں ويب سایٹوں كی جانب سے "فكری سكون" كے عنوان سے منعقدہ نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : انٹرنیٹ پر دس ہزار سے زيادہ اسلام مخالف سایٹیں ہیں جو مسلسل اسلام كی توہين كر رہی ہیں جبكہ اسلام كا دفاع كرنے والی سایٹیں (وہابی سایٹیں ) صرف ۲۰۰ ہیں ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : ان اسلام مخالف سایٹوں كے لیے ايك ارب ڈالر سے زيادہ سرمایہ خرچ كيا جا رہا ہے جبكہ اسلام كی حامی سایٹیں صرف ۲۰۰ ہیں جنہیں مختلف لوگوں نے رضاكارانہ طور پر تاسيس كيا ہے ۔
881444
نظرات بینندگان
captcha