عازمين حج كے لیے مناسك حج كتب ڈاؤنلوڈ كرنے كی سہولت

IQNA

عازمين حج كے لیے مناسك حج كتب ڈاؤنلوڈ كرنے كی سہولت

15:05 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208772
بين الاقوامی گروپ : سعودی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے بيت اللہ الحرام كے زائرين كے لیے مناسك حج كتب ڈاؤنلوڈ كرنے كی سہولت فراہم كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودیہ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرياض " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی وزارت امور اسلامی و اوقاف نے عازمين حج كی سہولت كے لیے مناسك حج كتب انٹرنیٹ پر مہيا كر دی ہیں ۔
اس حوالے سے حج اور مناسك حج كی محوريت كے ساتھ ۱۵ كتب انٹرنیٹ پر دستياب ہیں اور عازمين حج ان كتب كے حصول كے لیے http://itunes.apple.com/sa/app/id470501745?mt=8&ls=1 پر مراجعہ كر سكتے ہیں ۔
ان میں سے اہم كتب كے نام یہ ہیں : «مكارم الاخلاق »،« فضل المدينة وآداب الزيارة»، «الافتقار الی الله تعالی لب العبودية »، «حب النبی(ص) وعلاماته» اور «المنهج لمريد الحج والعمرة »۔
883375
نظرات بینندگان
captcha