سعودی ولی عہد كا انتقال

IQNA

سعودی ولی عہد كا انتقال

9:42 - October 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2209043
بين الاقوامی گروپ : سعودی ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبد العزيز نيويارك كے ايك ہسپتال میں انتقال كر گئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شہزادہ سلطان بن عبد العزيز ۸۵ سال كی عمر میں انتقال كر گئے ہیں، انہیں دو ہفتے قبل علاج كے لیے امريكا منتقل كيا گيا تھا ۔
سلطان بن عبد العزيز ۵ جنوری ۱۹۳۱ء میں پيدا ہوئے اور وہ وزير اعظم ، وزير دفاع اور ائير فورس كے ڈپٹی ہونے كے علاوہ پورے سعودیہ كے انسپكٹر جنرل بھی تھے ۔
884211
نظرات بینندگان
captcha