ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش میں ۹۰ سے زيادہ خوشنويسی و نقاشی كے فن پاروں سميت قرون وسطٰی سے انيسویں صدی عيسوی تك كے خطی قرآن كريم بھی پيش كیے گئے ہیں ۔
اس نمائش میں قرآن كريم كا ايك خطی نسخہ جس كی كتابت ۱۵۸۰ء میں ايران كے شہر شيراز میں انجام پائی ، بھی ركھا گيا ہے ۔
یہ نفيس قرآن مجيد سلطان احمد سوم كی جانب سے استنبول كی مسجد جراح پاشا كو ہدیہ كيا گيا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نمائش ۱۸ فروری ۲۰۱۲ء تك جاری رہے گی ۔
884244