ہندوستان میں وہابيت كے نفوذ سے متعلق علمائے ہند كا انتباہ

IQNA

ہندوستان میں وہابيت كے نفوذ سے متعلق علمائے ہند كا انتباہ

11:18 - October 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2209205
بين الاقوامی گروپ : علمائے ہند كے ايك گروپ نے سماج میں وہابيت كے بڑھتے ہوئے نفوذ كے خطرات سے خبردار كيا ہے اور مسلمان شہريوں سے اپيل كی ہے كہ اس شدت پسند ٹولے كا مقابلہ كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن "علما و شيوخ ہند " سے منسلك علما نے ہندوستانی مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ اپنے اسلامی تشخص كی حفاظت كرتے ہوئے سعودی وہابيوں كے امور مملكت میں نفوذ كا راستہ روكیں ۔
انجمن اسلامی دہلی نو كے سربراہ اور ہندوستان كے مشہور عالم دين مولانا وحيد الدين خان نے ہندوستانی اقليتوں كے امور میں سعودی نفوذ پر اپنا رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا : ہندوستانی مسلمان ہرگز اجازت نہیں دیں گے كہ كوئی بھی شدت پسند ٹولہ اسلامی امور كی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں لے ۔
884359
نظرات بینندگان
captcha