ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی " نون "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روضہ مبارك حضرت امام حسين ) ع (كے بحرينی زائرين نے ديگر عرب ممالك سے تعلق ركھنے والے زائرين كے ہمراہ كربلا میں بحرينی تحريك آزادی كی حمايت اور آل خليفہ كے وحشيانہ مظالم كی مذمت میں احتجاجی ريلی كا اہتمام كيا ۔
یہ ريلی بين الحرمين كے قريب واقع بيمہ كی بلڈنگ سے شروع ہو كر اطراف كی سڑكوں تك پھيل گئی ۔
با خبر ذرائع كے مطابق عرب ممالك سے تشريف لائے ہوئے امام حسين ) ع ( كے زائرين نے بحرين كی مظلوم ملت كے ساتھ مكمل اظہار يكجہتی كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ امام حسين ) ع ( كے زائرين نے كربلا میں روضہ مبارك كے جوار میں دعائے عرفہ بھی قرائت كی ۔
893501