ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «aimislam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محرم الحرام كے پہلے عشرے كے دوران انگريزی زبان میں مجالس عزا منعقد كی جائیں گی ۔
ان مجالس میں حجت الاسلام و المسلمين محمد علی شمالی قيام كربلا كے روحانی اہداف كے علاوہ حضرت امام حسين (ع) اور ان كے با وفا اصحاب كی سيرت كے مختلف پہلوؤں پر خطاب كریں گے ۔
یہ مجالس عزا يكم محرم سے روزانہ ہر شب مقامی وقت كے مطابق رات ۹ بجے لندن كے مدرسہ ايرانيان میں منعقد ہوں گی جبكہ شب عاشور اس عشرے كی آخری مجلس عزا ہو گی ۔
896795