لندن ؛ محرم الحرام كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

IQNA

23:57 - November 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2221300

لندن ؛ محرم الحرام كی مناسبت سے مجالس عزا كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ : مجمع اسلامی اھل بيت (ع) اور اسلامی مركز برطانیہ كے زير اہتمام ماہ محرم كے پہلے عشرے كی مناسبت سے مجالس عزا منعقد كی جائیں گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «aimislam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محرم الحرام كے پہلے عشرے كے دوران انگريزی زبان میں مجالس عزا منعقد كی جائیں گی ۔
ان مجالس میں حجت الاسلام و المسلمين محمد علی شمالی قيام كربلا كے روحانی اہداف كے علاوہ حضرت امام حسين (ع) اور ان كے با وفا اصحاب كی سيرت كے مختلف پہلوؤں پر خطاب كریں گے ۔
یہ مجالس عزا يكم محرم سے روزانہ ہر شب مقامی وقت كے مطابق رات ۹ بجے لندن كے مدرسہ ايرانيان میں منعقد ہوں گی جبكہ شب عاشور اس عشرے كی آخری مجلس عزا ہو گی ۔
896795
نظرات بینندگان
captcha