لاكھوں مصريوں كا قدس كی یہودی سازی كے خلاف احتجاج

IQNA

لاكھوں مصريوں كا قدس كی یہودی سازی كے خلاف احتجاج

19:33 - November 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2223565
بين الاقوامی گروپ : انجمن علمائے مسلمين سے منسلك قدس كمیٹی كے ترجمان صلاح سلطان نے قدس كی یہودی سازی كے خلاف لاكھوں افراد كی شركت كے ساتھ ريلی نكالنے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «qudsmedia»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صلاح سلطان نے اس بارے بتايا : یہ ملين مارچ قدس كمیٹی كے تعاون سے ۲۱ نومبر بروز سوموار كو منعقد ہو گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس سلسلے میں جامعہ الازھر كے سربراہ احمد الطيب اور انجمن علمائے مسلمين كے سربراہ شيخ يوسف القرضاوی كے ساتھ مذاكرات جاری ہیں تاكہ ملين مارچ كو ان دو شخصيتوں میں سے كسی ايك كی سربراہی میں منعقد كيا جا سكے ۔
صلاح سلطان نے واشگاف الفاظ میں كہا : ہماری انجمن قدس كی یہودی سازی اور اسلامی مقدسات كی توہين پر صیہونيوں كا خون مباح قرار دينے پر مشتمل فتوی صادر كرے گی ۔
898446
نظرات بینندگان
captcha