شام عالمی طاقتوں كے سامنے ہرگز سر تسليم خم نہیں كرے گا
بين الاقوامی گروپ : شام كے صدر بشار اسد نے ملك پر بيرونی حملے كی صورت میں مكمل ثابت قدمی كے ساتھ ساتھ شہادت پر آمادگی كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : شام بيرونی طاقتوں كی جانب سے مسلحانہ حملے كی صورت میں ہرگز نہیں جھكے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ " الجزيرہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بشار اسد نے انگلش اخبار سنڈے ٹائمز كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اگر شام پر فوجی حملہ كيا گيا تو اس صورت میں ہم جنگ اور اس راہ میں جان كی قربانی كے لیے مكمل آمادہ ہیں ۔
اسد نے مزيد كہا : شام كے خلاف فوجی كاروائی كی صورت میں اس كے منفی اثرات پورے خطے كو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے ۔
901289